نشان حیدر پانے والے پہلے فوجی سپاہی سوار محمد حسین کا آج 48 واں یوم شہادت

لاہور (اے ڈی شہزاد) قوم کے بہادر بیٹے، نشان حیدر پانے والے پہلے فوجی سپاہی سوار محمد حسین شہید کا آج 48 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

سوار محمد حسین شہید 17جون 1949ء میں ڈھوک پیر بخش راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین نے 3 دسمبر 1966 کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

1971کی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سوار محمد حسین شہید 5 دسمبر 1971 کو ظفر وال (شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کئے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ باردو پہنچاتے رہے، وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جاکر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کی بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہوگئے تھے۔

10دسمبر 1971 کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کرگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں