سانتیاگو (ڈیلی اردو) چلی فضائیہ کا ایک طیارہ گر تباہ ہو گیا۔ اس طیارہ میں سوار 3 سویلین سمیت 38 افراد کی موت ہوگئی۔ جائے حادثہ کی جانب ریسکیو مشن روانہ کر دیا گیا ہے۔
چلین ائر فورس نے بتایا کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹکا بیس کےلیے اڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے جن میں 35 فوجی شامل ہیں۔
امریکی ملک چلی کی فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ میں عملہ کے 17 افراد اور 21 مسافر تھے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافروں میں 3 سویلین افراد بھی شامل ہیں۔ سی 130 ہرکولیس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق شام کے 4 بجے چلی کے پنٹا اریناز ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کا ایک گھنٹے پانچ منٹ بعد کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کی تلاش کا کام جاری ہے، 2 ایف -16 طیارہ تلاش کیلئے جانیوالے 4 بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔ چلی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹارکٹکا برف سے ڈھکا ہوا دنیا کا انتہائی جنوبی براعظم ہے جہاں قطب جنوبی واقع ہے۔ وہاں کوئی مستقل انسانی بستی نہیں اور صرف سائنسی تجربات کے لیے مختلف ممالک کے سائنس دان مقیم ہیں۔