اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے، مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اور بل پر قانون سازی دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
We strongly condemn Indian Lok Sabha citizenship legislation which violates all norms of int human rights law & bilateral agreements with Pak. It is part of the RSS "Hindu Rashtra" design of expansionism propagated by the fascist Modi Govt. https://t.co/XkRdBiSp3G
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 10, 2019
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ متنازع بل آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبےکا حصہ ہے، فاشسٹ مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کررہی ہے۔