ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز دن تین بجے ہونے والی ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیات کے باعث پشاور روانہ ہو گئے جس کی وجہ سے بدھ کے روز ہونے والی ان کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی تھی جو سات گھنٹے تک جاری رہی تھی اور اس حوالہ سے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی تھی۔

منگل کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر بیان جاری کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا اور اس گزشتہ روز کورکمانڈرز کانفرنس میں جو گفتگو ہوئی اس کے تمام موضوعات پر میڈیا کے زریعہ عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ تاہم ناگزیر آپریشنل مصروفیات کے باعث ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بدھ کے روز ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں