کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، ڈی ایس پی کا جواں سالہ بیٹا جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی اردو) رات گئے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی امان اللہ کے 22 سالہ بیٹے نجیب اللہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے سریاب روڈ پر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا، بعد ازاں اس کی شناخت بائیس سالہ بیٹا نجیب اللہ کی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ڈی ایس پی امان اللہ کا بیٹا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں