یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیل نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے دو فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے رائے شماری کے ذریعے دس مارچ کی بجائے دو مارچ دو ہزار بیس کو انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنہوں نے بدھ کو ہونیوالی پہلی ریڈنگ میں حصہ نہیں لیا اب دوسری اور تیسری ریڈنگز میں حصہ لیں گے۔
اسرائیل کو اپریل میں ہونیوالے انتخابات سے ہی سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ نتین یاہو نے انتخابات میں کامیابی تو حاصل کرلی تاہم وہ حکومت بنانے کیلئے اکثریت حاصل نہ کرسکے۔