رام اللہ (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوجیوں نے اپنی سزا پوری کر کے رہا ہونے والی فلسطینی خاتون صحافی بشری الطویل کو البریح شہر میں انکے گھر سے اغوا کر لیا۔
وہ حماس کے سینئیر رہنما جمال الطویل کی بیٹی ہیں جو ایک ہفتہ پہلے 22 ماہ انتظامی حراست میں گزارے کے بعد رہا ہوئی ہیں۔ اسکے والد البریح شہر کے چئیرمین ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اسکی بیٹی کو حراست میں لینے سے پہلے جمال الطویل کے گھر پر دھاوا بولا اور لوٹ مار کی۔
بشری اپنی سزا پوری کرنے والے ان اسیروں میں سے ہیں جنہوں نے رام اللہ میں شہد یاسر عرفات جنکشن پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ماہانہ وظیفہ ادا کرنے میں ناکام ہونے پر ایک ماہ سے زیادہ احتجاج کیا تھا۔
وہ انین القائد تنظیم کی ایک فعال سماجی کارکن اور ترجمان ہیں اور 2011 میں غزہ میں حماس اور قابض اسرائیلی ریاست میں ہونے والے معاہدے کے مطابق اسیران کے تبادلے میں رہا ہونے والے اسیران میں سے ایک ہیں۔
انہیں جون 2018 میں متعدد ماہ انتظامی حراست میں میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔