عراق: بغداد میں 2 خودکش حملوں میں مقتدی الصدر گروپ ‘سرایا السلام’ کے 15 افراد شہید

بغداد (ڈیلی اردو) عراقی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی بغداد میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں اب تک 15 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا کا تعلق سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدی الصدر کے عسکری گروپ ‘سرایا السلام’ سے ہے۔ شہدا میں محسن عبد السادہ عبدالحسین، حسین مکطوف علی حسين، حیدر کاصد حمود، حسین جبار، عماد خلیل، صباح محمد رشید، عماد حسن زوید اور دیگر شامل ہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش بمباروں نے الصدر گروپ کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خود کش حملے میں ،7 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

دوسرے حملے میں بھی متعدد افراد کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار سرایا السلام کے مرکز سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں