وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں ان کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں دو طرفہ امور اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان پچھلے دوروں کا تسلسل ہے۔ ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادتوں کے مابین رابطوں کے سلسلے کی کڑی بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر 2019 میں بھی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں