میکسیکو (ڈیلی اردو) شمالی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں واقع ایک ہسپتال میں دھماکے کی وجہ سے کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق مقامی پراسیکیوٹر کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا” وینوستیانو کارانزا ضلع میں واقع ایک ہسپتال میں ہوئے دھماکے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے 14 افراد زخمی ہوئے ہیں“۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں نو خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے چھ کاریں تباہ ہو گئی ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔