وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسولؐ پر حاضری، نوافل ادا کئے، ملک اور قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا

مدینہ منورہ (ڈیلی اردو/اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی، نوافل ادا کئے اور ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان روضہ رسولؐ پر حاضری اور نوافل ادا کرنے کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہونگے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے ایک روزہ اپنے دورے کے پہلے مرحلہ میں وزیر اعظم عمران خان رائل ٹرمینل پہنچے جہاں مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

سعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں