پشاور (ڈیلی اردو) قوم کل آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دئیے جائینگے۔ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے 143 معصوم بچوں سمیت 150 افراد کو شہید کر دیا تھا۔
شہید بچوں کی پانچویں برسی کل (پیر کو) منائی جائے گی۔ بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ والدین کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔