دنیا بھر میں موجود افغان مہاجرین کو مزید مالی امداد فراہم کی جائے: اقوام متحدہ

جنیوا (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے اعلی کمیشن برائے مہاجرین نے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے 46 لاکھ افراد اور ان کی میزبانی کرنے والوں کو فراہم کردہ امداد میں اضافہ لایا جائے۔

کمیشن کے ترجمان بابر بلوچ نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں منعقدہ پریس کانفرس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ 17 تا 18 دسمبر جنیوا میں منعقد ہونے والے ”پہلے عالمی مہاجر فورم“ میں مہاجر افغانیوں کی صورتحال پر غور کیے جانے کو اولیت کے معاملات میں داخل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی گھر بدری کے آغاز کے عمل کو اب 50 سال ہونے کو ہیں، اس وقت عالمی سطح پر 46 لاکھ افغانی شہری مہاجرین کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے افغان مہاجرین اور ان کی میزبانی کرنے والے ممالک اور طبقوں کو کہیں زیادہ مالی معاونت فراہم کی جانی چاہیے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں