قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

راولپنڈی (ڈیلی اردو) اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بناکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹر عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بناتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے 183 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سےسنچری بنائی، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے 13ویں پاکستانی بھی بن گئے۔

عابد علی نے مارچ 2019 میں آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں