اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔
پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل ندیم رضا کی صدر مملکت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لئے نئی ذمہ داریان کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔