لاہور (ڈیلی اردو) نواز شریف کی حتمی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے
سپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، انہیں 24 گھنٹے ڈاکٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دل کے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھیلیسیمیاٹیسٹ میں نوازشریف کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی، ان کے ذاتی معالج سے دل کی بیماری کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں ہے، انہیں علاج کے دوران مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کو کم نمک اور پروٹین والی خوراک درکار ہے، ان کی کچھ دوائیاں تبدیل اور کچھ تجویز کی ہیں۔