سندھ: جیکب آباد سے حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار

جیکب آباد (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر اور جعلی انسپکٹر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے حساس ادارے کے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد آصف لودھی والد محمد افضل خان لودھی کے نام سے ہوئی جس سے انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کراچی کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کوئٹہ سے کراچی اسملگنگ کیا کرتا تھا۔

تھانہ صدر میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں