منوج موکُند نراوان نئے بھارتی آرمی چیف مقرر

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکُند نراوان کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ وہ بھارت کی بری فوج کے 28 ویں سربراہ ہوں گے۔ اس وقت وہ بھارتی فوج کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج موکُند نراوان جنرل بپن راوت کی جگہ بھارت کے آرمی چیف بنیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج موکُند نراوان وقت آرمی کے نائب چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج موکُند نراوان نے 1980 میں ساتویں سکھ لائٹ انفنٹری میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مشرقی کمانڈ، آرمی ٹریننگ کمانڈ، کھارگا کور ہیڈ کوارٹرز کی کمانڈ کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بیپین راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعد پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنائے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ آرمی چیف بپن روات 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہونگے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں