اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں، ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔
وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں ، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ ؟ مسلسل کہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے نیو ڈیل (New Deal) کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 17, 2019
فواد چوہدری نے پرویز مشرف کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ، مسلسل کہ رہا ہوں کہ گفتگو کی ضرورت ہے، نیو ڈیل کی طرف جائیں، ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔