واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست مونٹانا کے شہر ایمرلڈ کے کسینو میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مشتبہ مسلح شخص کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق مسلح شخص نے فائرنگ ریاست مونٹانا کے شہر ایمرلڈ کے علاقے گریٹ فالس کے کسینو میں فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ہوئی۔
فائرنگ کے بعد مسلح شخص فرار ہوگیا لیکن گریٹ فالس شہر ہی میں پولیس نے مسلح شخص کو تلاش کیا لیکن مقابلے کے دوران مارا گیا۔
کسینو فائرنگ کے دو زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے اور ڈاکٹرز ان کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔