واشنگٹن (ڈیلی اردو) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔
No one is above the law, and it is encouraging to see Pakistan break with a history of impunity for powerful generals. At the same time, it is crucial that General Pervez #Musharraf receives a fair trial without recourse to the death penalty. https://t.co/kNgatxYrCI
— Amnesty International South Asia, Regional Office (@amnestysasia) December 17, 2019
اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو اپنے دور میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جواب دینا ہو گا کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سزائے موت سے قبل یقینی بنایا جائے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔