کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی، جس سے کوئٹہ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تخریب کاروں نے شکار پور سے کوئٹہ جانیوالی 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں دھماکے سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔
#Gas supply pipeline was blown up by unidentified miscreants in #Dhadar area of district #Bolan #Balochistan, as per #SSGC the 50% gas supply to provincial capital #Quetta is affected due to blast,
— ???????? (@Info_Balochistn) December 18, 2019
حکام کے مطابق پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئے ہیں اور جلد از جلد پائپ لائن کی مرمت کا مکمل کرلیا جائے گا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو 50 فیصد گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سرد موسم میں صوبے میں گیس کی عدم دستیابی صارفین کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔