دوبارہ مہم جوئی کا ارادہ ہے تو آجاؤ لیکن پہلے اپنی ائیرفورس سے پوچھ لینا: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو رنے بھارتی آرمی چیف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ مہم جوئی کا ارادہ ہے توآجاؤلیکن پہلے اپنی ائیر فورس سے پوچھ لینا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پیغام دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ایسی دھمکیاں دیتا ہی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی پہلے جنگ کی دھمکیاں انتخابات جیتنے کے لیے دیتا تھا اور اب ہندوستان میں ہندومت کی آگ کو بھڑکانے کے لیے ایسا کررہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی گیدڑ بھبکی پر کرارا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دوبارہ مہم جوئی کا ارادہ ہے تو آجاؤ لیکن پہلے اپنی ائیرفورس سے پوچھ لینا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں