رام اللہ (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے کم از کم 22 فلسطینی اغوا کر لیے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ، الخلیل میں الجافیہ قصبے اور قلقیلیہ میں کاروائیوں کے دوران نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
الدھیشہ کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں نے مختلف گھروں پر دھاوا بولا اور لوٹ مار کی اور دو شہریوں کو اغوا کر لیا جن کی شناخت یوسف عزت اور یوسف صدوق کے ناموں سے ہوئی۔
ایک اور شہری جس کی شناخت اسید ابو لبدہ کے نام سے ہوئی کو قلقیلیہ میں اسکے گھر سے اغوا کیا گیا۔
مشرقی بیت المقدس میں عبید خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے شہید راس العامود میں شہید فراس ابو ناب کے گھر پر ہلہ بولا اور اسکے باپ اور چار بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
نو دوسرے فلسطینیوں کو محربی کنارے کے دوسرے علاقوں میں انکے گھروں سے اغوا کیا گیا۔