اسلام آباد (ڈیلی اردو) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے قانون کے تحت لاش کو پھانسی لگانا ممکن نہیں،صرف زندہ انسان کو پھانسی لگ سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق لاش کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔ صرف زندہ انسان کو پھانسی دی جا سکتی ہے، تفصیلی فیصلے کا یہ حصہ پورے فیصلے کو ہی مجروح کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طالبان کا افغانستان نہیں، لاش کو گھسیٹا نہیں جا سکتا، ڈی چوک میں 3 دن کے لیے لٹکایا بھی نہیں جا سکتا، پاکستان کے کسی قانون کے تحت لاش کو پھانسی نہیں دی جا سکتی، لاش کی بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔