اے این ایف کی موٹروے پر کارروائی، پنجاب پولیس کے 2 اہلکار گرفتار، 11 کلو ہیروئن برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) اینٹی نارکوٹکس حکام نے لاہور موٹر وے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے پر اینٹی نار کوٹکس فورس کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا، گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی گیارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکار پولیس لائنز سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں