امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد منظور

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ایوان نمائندگان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اختیارات سے تجاوز کیا، منظوری کے بعد ٹرمپ مواخذے کا سامنا کرنے والے تیسرے امریکی صدر بن گئے ہیں۔

ایوان نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ میں مواخذے کی قرارداد منظوری کر لی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

امریکی صدر پر الزامات ہیں کہ انھوں نے یوکرینی حکام پر ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ کی پارٹی کے ایک رکن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ووٹ نہیں دیا۔

ووٹنگ کے عمل کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست مشی گن میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر ٹرمپ کی برطرفی کے لیے سینیٹ کی دو تہائی اکثریت کو ان کے خلاف ووٹ دینا ہو گا لیکن ایسا ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں