اسلام آباد (ش ح ط) گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کی شناخت ہو گئی، خودکش بمبار کی شناخت ولی اللہ ولد صاحب جان کے نام سے ہوگئی
ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ولی اللہ ولد صاحب جان سکنہ شیر کلہ نارصاحب داد، تحصیل سرائے نورنگ ضلع لکی مروت کا رہائشی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا مزید بتایا کہ خودکش بمبار ولی اللہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں مشال خان شہید اور طارق خان شہید کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں اس وقت خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جب علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم تھی لیکن حملہ آور نے خود کو ٹیم سے تھوڑے فاصلے پر ہی اڑا لیا۔ پولیو ٹیم بالکل محفوظ ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔