کوئٹہ: کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تمام جاں بحق اور بےہوش افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ‏جاں بحق افراد میں محاب سمالانی، رحمت اللہ اثاری اور قربان علی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں