غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 سے زائد فلسطینی زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی ریلی پر سے فائرنگ کے نتیجے کم سے کم 30 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کے وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکیدرا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسطینیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 30 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان شخص کی حالت نازک ہے اور غزہ کے ایک فوٹو جرنلسٹ کو چوٹیں آئی ہیں۔

غزہ پٹی میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ میں میں ہزاروں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نےکہا ہے کہ احتجاج و مظاہرہ کے آغاز سے لے کر اب تک 313 فلسطینیوں کی موت ہوئی ہے اور 19000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں