پاک فوج کا دیوا سیکٹر پر بھارت کو منہ توڑ جواب، چیک پوسٹیں تباہ، متعدد بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کے بر وقت جواب کے باعث متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کی طرف سے دیوا سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بروقت جواب دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بروقت کارروائی کے بعد بھارتی پوسٹیں تباہ اور متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی میڈیا وادی نیلم اور کیرن وادی پر گولہ باری کا پروپیگنڈا کر رہا ہے حالانکہ وادی نیلم اور کیرن وادی میں فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں