کابل (ڈیلی اردو) افغان حکومت نے بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ روز افغان سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159بچے شامل ہیں۔ ان میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔
Afghan security forces ‘arrest 700 Isis fighters and family members https://t.co/AnZ8KPdZKC
— Daily Mail Online (@MailOnline) December 21, 2019
سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے ہے۔
افغان عہدیدارنے مزید بتایا کہ گرفتار عسکریت پسندوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔
ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں افغانستان کے لیے امریکا کے امن مندوب زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ مشرقی افغانستان میں داعش کو امریکی، افغان فورسز اور طالبان نے کارروائیوں میں کمزور کردیا ہے۔