عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور شہید کی ساتویں برسی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی آج اپنے رہنما بشیر احمد بلور کی ساتویں برسی منارہی ہے۔

بشیر احمد بلور خیبر پختونخوا میں اے این پی حکومت کے دوران سینئر صوبائی وزیر رہے۔

دہشت گردوں کے مسلسل چار بم حملوں میں محفوظ رہنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور 22 دسمبر 2012 کو پشاور شہر قصہ خوانی کے علاقے ڈھکی میں ایک جلسے کے دوران خودکش حملہ آور کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

دہشت گردی کے اس حملے میں بشیر احمد بلور سمیت 9 افراد شہید ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

2018 کی انتخابی مہم کے دوران بشیر بلور مرحوم کے فرزند ہارون بلور بھی دہشت گردوں کا نشانہ بنے لیکن یہ دلیر خاندان آج بھی اپنے اصولوں پر ڈٹا ہوا ہے۔

ہارون بلور شہید نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ ٹاؤن ون کے ناظم بھی رہے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں