دہشت گردی کا خطرہ: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جان شدید خطرے میں ہے اور ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے ان کی سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آنے والے 2 یا 3 دن کے اندر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ 22 دسمبر کی شام کو جب بھارتی وزیراعظم رام لیلا گرائونڈ میں تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گے تو ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور یا تو خودکش دھماکے سے خود کو اڑا دے گا یا پھر گولیوں سے نریندر مودی کو قتل کرے گا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کروا رہا ہے، جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متنازع بل کے خلاف بھارت بھر میں مودی سرکار کے خلاف جو لوگ سڑکوں میں نکل آئے ہیں، یہ سب ڈراما اور پروپیگنڈا ان سب سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

دراصل بھارت میں اس وقت حالات مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں، مودی سرکار اور متنازع بل کے خلاف ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بہت سے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے قریب ترین ساتھی امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بھارت کی سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں