لکی مروت دھماکا، خودکش حملہ آور کے 3 سہولت کار گرفتار

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) کانٹر ٹیررازم ڈیمارٹمنٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید، ضلع شمالی وزیرستان کے خلیل اور حفیظ اللہ وزیر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ولی اللہ ولد صاحب جان سکنہ شیر کلہ نار صاحب داد، تحصیل سرائے نورنگ ضلع لکی مروت کا رہائشی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا مزید بتایا کہ خودکش بمبار ولی اللہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں مشال خان شہید اور طارق خان شہید کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں