راولپنڈی (ڈیلی اردو/اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کے خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سنورا کینتارو نے یہاں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے پیر کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورہ پر آئے معزز مہمان نے خطہ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا۔
دونوں اطراف سے خطہ میں امن و سلامتی سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔