راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی۔
COAS visited LOC, CMH Mzd. “Our quest for peace must never be misconstrued as weakness. There will never be a compromise on Kashmir whatever the cost. We are capable & fully prepared to thwart any misadventure/aggression for defence of our motherland”, COAS. pic.twitter.com/R0vUCzYD0q
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 23, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی حفاظت پر مامور فوجی افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ہم کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔