یونان: کلیویا میں جاں بحق ہوئے 4 پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ ادا

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں) یونان کے شہر کلیویا میں گیس سلنڈر کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل یونان کے شہر کلیویا میں گیس سلنڈر کے باعث دم گھٹنے سے چاروں پاکسانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ محمد صدیق ولد محمد دین سکنہ باسریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات، دو بچوں کا باپ عرصہ 18 سال سے یونان مقیم تھا کی نماز جنازہ ایتھنز کے شہر کروپی میں الحاج ڈاکٹر نثار احمد چشتی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کے علاؤہ پاکستانی برادری کی سماجی شخصیات بانی پاکستان کیمونٹی چوہدری غلام سرور آف بدھوال صدر پاکستان مسلم لیگ ق حافظ شاہد غفار گجر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری شبیر دھامہ چیرمین ایگزیکٹو کونسل اوورسیز الائنس فورم چوہدری مہدی خاں باسریاں، صدر پی او اے ایف چوہدری محمد خاں کرنانہ، جنرل سیکرٹری چوہدری مدثر خادم سوہل نے شرکت کی جبکہ 42 سالہ امجد حسین اور ذیشان خالق ولد عبد الخالق عمر 22 سال گاؤں ہیل تحصیل کھاریاں ضلع گجرات، نبیل احمد ولد محمد انور عمر 20 سال گاؤں نند پور تحصیل برنالہ ضلع بھمبر آزاد کشمیر تینوں کی نماز جنازہ یونان کے نواحی شہر انوفیتا میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی یاد رہے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں میں یونان میں مقیم پاکستانیوں کی شرح اموات سب سے زیادہ دیکھنے میں نظر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں