پاکستانی خاتون کو بھارتی شہریت دیدی گئی

سری نگر (ڈیلی اردو) جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی خاتون کو بھارتی شہریت دی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پاکستانی خاتون کی شادی ہوئی تھی اور کل انہیں بھارتی شہریت دی گئی۔

بھارتی حکام نے بتایا کہ محمد تاج نامی مقامی شخص کی اہلیہ خدیجہ پروین کو بھارتی شہریت دینے کے اندراج کا سرٹیفکیٹ انہیں ضلع دفتر ترقیاتی کمشنر پونچھ، راہول یادو نے اپنے دفتر میں دیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پروین جو پاکستان میں پیدا ہوئی تھی، کو شہریت ایکٹ 1955 کے سیکشن 5 (1) سی کے تحت بھارتی شہریت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریت ملنے پر پروین نے کافی خوش ہے اور مرکزی وزرات داخلہ شکریہ ادا کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں