سرینگر: مسلسل کرفیو کے 142روز، 8 کشمیری گرفتار

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے ایک سو بیالیس دن گزر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

ضلع بارہ مولہ کے علاقے اوڑی میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد پولیس نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس، بارہمولہ، عبدالقیوم نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان اس علاقے پر ہندوستانی قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران ضلع شوپیان کے وار پورہ اور کٹپورہ علاقوں میں تین نوجوانوں کو تحریک آزادی میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔

وادی میں تاحال انٹرنیٹ اور باہمی روابط کے دیگر ذرائع پر پابندی ہے۔ مارکیٹیں اور کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں