ماسکو (ڈیلی اردو) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس آواز کی رفتار سے تیز مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار نصب کرنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔
اعلیٰ فوجی حکام کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روس نے ماضی کے مقابلے میں نئی قسم کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیار ی میں سبقت حاصل کی ہے۔
Russia claims to have a weapon that can fly in the atmosphere at 20 times the speed of sound https://t.co/sVfsAccVSr
— TIME (@TIME) December 25, 2019
ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ نئے ایٹمی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ رواں ماہ نصب کی جائے گی جبکہ فضا میں مار کرنے والے Kinzhal ہائپر سونک میزائل کا پہلے ہی تجربہ کیا جا چکا ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ آواز کی رفتار سے دس گناہ زائد رفتار سے اڑنے والا یہ میزائل دو ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی یا روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔