بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے جنوب مشرقی شہر موصل میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم دو عراقی فوجی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔
عراق کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ موصل میں ہونے والے زور دار دھماکوں سے شہر لرز اٹھا۔ یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف عراق میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم کو وزرات عظمٰی کے لیے نامزد کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم کوبھی موجودہ حکمراں طبقے کا حصہ قرار دیا۔
عراق کے شہروں الناصریہ، الدیوانیہ، الحلہ، الکوت اور جنوبی نجف میں سرکاری ملازمین کو دفاتر میں جانے سے روکنے کے لیے ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔ تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بند رہیں۔