اوڑی سیکٹر: پاکستانی اور بھارتی فوج میں جھڑپ، بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں بھی طرفین کے درمیان جھڑپ میں اب تک ایک بھارتی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی فوجیوں پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ایک بھارتی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی فوج نے دعویٰ کیا ہے جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بدھ کو پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی اور ایک چوکی پر حملہ کیا، جس سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں