ارجنٹینا: اچھے برتاؤ کیلئے کسی کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں، پوپ فرانسس

ارجنٹینا (ڈیلی اردو) پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ خدا ہر شخص سب سے محبت کرتا ہے خواہ وہ کتنا ہی بُرا کیوں نہ ہو۔ دوسروں کی مدد کریں اور احترام سے پیش آئیں۔ ہمسائے سے اچھے برتاؤ کیلئے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔ ہمت باندھیں، اعتماد قائم رکھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں۔

رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے تہوار پر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز بسیلیکا میں خطاب میں کہا کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کے خیالات میں غلطی ہو، ہوسکتا ہے کہ آپ نے چیزوں کو بالکل خراب کردیا ہو۔ لیکن خدا پھر بھی آپ سے محبت کرتا رہتا ہے۔

تقریب میں ساٹھ  ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں