ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں سکیورٹی آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب 2 افراد مارے گئے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز کو مطلوب افراد گرفتاری سے قبل دمام کے العنود محلے میں ایک شہری کے گھر میں مورچہ زن تھے۔گ خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں دونوں مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے گزرنے والا ایک شہری بھی زخمی ہوگیا۔