پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالححکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی عرف لطیف لالا کے چچا زاد بھائی وزیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قبائلی رہنما وزیر خان ولد گل مت خان ساکن تحصیل باڑہ قبیلہ برقمبر خیل حال پشاور پجگی روڈ آج دوپہر کو اپنی گاڑی میں گھر سے پشاور سٹی جارہا تھا کہ مسلم ڈھیرئی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وزیر خان کو کس وجہ سے اور کس نے قتل کیا ہے۔
مقتول وزیر خان معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کے چچازاد بھائی تھے، عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر ہے۔