بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) مقبوضہ بیت المقدس میں ‘ھار حوما’ یہودی کالونی میں چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک یہودی آباد کار ہلاک ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں پیش آیا تاہم اس حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا ہے جس سےاس واقعے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کار کی ہلاکت کو فوج داری کیس قرار دیتے ہوئے ایک مقامی فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کار کی ہلاکت کی ذمہ داری عاید کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں