سی ٹی ڈی کی سوات میں بڑی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد گرفتار

سوات (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لوئردیر میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے اور دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دو سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد نو روز بعد سی ٹی ڈی نے ضلع سوات سے گرفتار لیا۔

ڈی آئی جی طاہر ایوب کے مطابق دہشتگرد اسامہ سعید اورحمید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں نے 18 دسمبر کو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

طاہر ایوب کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ واردات میں معاونت کرنے والے 2 سہولت کار بھی گرفتار کرلئے ہیں جبکہ دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔

ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور شہید اہلکاروں سے چھینے گئے سرکاری ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں