کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے لغمان میں فورسز کے فضائی حملے، شیڈو گورنر سمیت 21 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں افغان فضائی کے حملوں میں طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 21 طالبان ہلاک جبکہ صوبہ لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں کارروائی کے دوران 5 طالبان زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت دفاع نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ افغان فضائی فورسز نے طالبان کے خلاف تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ رات کو صوبہ لغمان کے ضلع علی شنگ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں لغمان میں طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 21 طالبان مارے گئے جبکہ صوبہ لغمان کے دارالحکومت مہترلام میں کارروائی کے دوران 5 طالبان زخمی ہو گئے۔
21 Taliban fighters including Zain-Alabidin the shadow governor of #Laghman was killed in an airstrike in Aleshang district of Laghman. Zain-Alabadin was a notorious terrorist who was behind terror attacks in Laghman and #Nangarhar provinces
— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) December 27, 2019
ہلاک ہونے والے میں طالبان کے شیڈو گورنر زین العابدین، کمانڈر قاری صبور، کمانڈر قاری ثاقب، کمانڈر جنت گل، کمانڈر قاری معراج، کمانڈر احمد شاہ، قاری انحر گل، قاری محراب، حاجی احمد شاہ، قاری ابراہیم، فضل ربیع، گلاب، ملنگ وغیرہ شامل ہیں
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1210490039068745728?s=08
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1210490287556059137?s=08
طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔