عراق: کرکوک میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ، کنٹریکٹر ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے شہر کرکوک کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک امریکی سول کنٹریکٹر ہلاک ہوگیا ہے۔

امریکہ کے زیر کمان اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں متعدد امریکی ملازمین اور عراقی عملے کے ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں